ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیکارجن بنڈے کی بیوہ فوت

ملیکارجن بنڈے کی بیوہ فوت

Sun, 10 Jul 2016 11:21:31  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو9؍جولائی(ایس او نیوز) جنوری 2014کے دوران کلبرگی میں غنڈہ منا کی گرفتاری کے وقت ہوئی فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر ملیکارجن بنڈے کی بیوہ ملما آج فوت ہوگئیں۔ شوہر کی موت کے بعد پریشان ملما نے انصاف کیلئے کافی جدوجہد کی تھی۔ اس کے باوجود حکومت کی لاپرواہی کے درمیان اس کو لاحق برائن ٹیمر کا علاج نہ ہونے کے سبب آج اپنی رہائش گاہ پر اس نے دم توڑ دیا۔ بنگلور کے علاوہ مختلف مقامات پر اس کا علاج چل رہاتھا۔ اس کے دو بچے میکے میں مقیم تھے۔ آج دوپہر کو ہی اس کے آبائی گاؤں میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ بچوں کے مستقبل کو لے کر وہ کافی فکر مند تھی۔ شوہر کی موت کے بعد حکومت کے ذریعہ امداد حاصل کرنے کی کوششیں ناکام رہیں۔ اس کی موت کے وقت حکومت نے بطور پنشن مکمل تنخواہ کی رقم دینے کا اعلان کیاتھا۔مگر اب تک اس پر عمل آوری نہیں ہوئی۔ اس کی موت کے بعد کلبرگی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این شیوکمار نے بتایاکہ بنڈے کی موت کے بعد پنشن کی رقم اس کی بیوی کو فراہم ہونی ہے، مگر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر بچوں کو پنشن کی رقم کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ملما محکمۂ بہبود�ئ خواتین واطفال میں ملازمت کرتی تھی ایسے میں اس کی پنشن کی رقم بھی بچوں کو فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


Share: